وال مارٹ کا ایک بامعنیٰ مقصد اور چار لازوال اقدار ہیں۔ ہمارا مقصد اور ہماری اقدار ابتدا سے ہی ہماری رہنمائی کرتے آئے ہیں، یہی وہ بنیادی عناصر ہیں جن کی بدولت ہم آج بھی ایک کامیاب کمپنی کے طور پر ترقی کر رہے ہیں۔
ہمارا مقصد – لوگوں کو پیسہ بچانے اور بہتر زندگی گزارنے میں مدد دینا ہے – یہی وجہ ہے کہ ہم موجود ہیں۔ یہ مقصد روزمرہ کی کم قیمتیں فراہم کرنے کے ہمارے عزم سے شروع ہوتا ہے اور یہ لوگوں، کمیونٹیز جن کی ہم خدمت کرتے ہیں اور ہمارے آس پاس کی دنیا کے لیے بہتر نتائج پیدا کرنے تک پھیلا ہوا ہے۔
لیکن ہمارا "مقصد" اتنا ہی اہم ہے جتنا "اسے حاصل کرنے کا طریقہ"۔ ہماری چار بنیادی اقدار، فرد کا احترام، دیانت داری کے ساتھ کام کرنا، کسٹمرز کی خدمت، اور بہترین کارکردگی کے لیے مسلسل جدوجہد، یہ طے کرتی ہیں کہ ہمارے لوگوں کا طرز عمل کیسا ہے۔ یہ طرز عمل ہماری ثقافت بن جاتے ہیں۔
ہمارا ضابطہ اخلاق اہم ہے کیونکہ یہ اس امر کو واضح اور ثابت کرنے میں مدد دیتا ہے کہ ہم کس طرح دیانت داری کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں۔ یہ بیان کرتا ہے کہ ہم میں سے ہر شخص کس طرح اس طریقے سے کام کر سکتا ہے جو منصفانہ، ایماندارنہ، شفاف ہو اور دنیا بھر کے قوانین کے مطابق ہو۔ یہ بیان کرتا ہے کہ ہم کس طرح اپنے کسٹمرز اور ممبرز، اپنے سپلائرز اور جن کمیونٹیز میں ہم کام کرتے ہیں ان کا اور ایک دوسرے کا اعتماد حاصل کر سکتے ہیں۔
اس کا بنیادی اصول انتہائی آسان ہے: صحیح کام کریں اور جب بھی آپ کو کوئی تشویش ہو یا کچھ غلط لگے، تو بات کریں۔
ہمارا ضابطہ اخلاق ہم سب پر لاگو ہوتا ہے۔ وال مارٹ سے وابستہ ہر شخص کا ہماری ثقافت کی تشکیل اور اسے مضبوط بنانے میں فعال کردار ہے۔ براہ کرم ہمارا ضابطہ پڑھیں اور کثرت سے اس سے رجوع کریں۔
میرا ماننا ہے کہ اگر ہم اپنے مقصد سے تحریک حاصل کرتے رہیں اور اپنی اقدار کو مستند طریقے سے زندہ رکھتے رہیں تو ہم دنیا میں دیرپا مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔
اپنے حصے کا کام انجام دینے کے لیے آپ کا شکریہ۔
(Doug McMillon) ڈگ میک ملن
CEOصدر اور
.Walmart Inc
اخلاقیاتی تشویش کی اطلاع دیں۔ تشویشات ہمیشہ خفیہ رکھے جاتے ہیں، اور اگر آپ انتخاب کرتے ہیں، تو آپ اپنے تشویشات کی اطلاع گمنام رہکر دے سکتے ہیں۔
کیا کوئی اخلاقیاتی خدشہ ہے؟ کیا اخلاقیاتی مشورہ کی ضرورت ہے؟ گلوبل ایتھکس آفس کے دفتر کے کارکنان مدد کر سکتے ہیں۔
پہلے سے ہی ایک اخلاقیاتی تشویش کی اطلاع دی ہے یا ایک سوال پوچھا ہے؟ اپنے رپورٹ کی حیثیت جانچ کریں۔